امام خمینی (ره) کی زندگی تمام مذاہب کیلئے نمونہ عمل ہے

تہران، ارنا- امام خمینی (رہ) نے عالم اسلام کے اتحاد وحدت کیلئے پوری زندگی جد و جہد کی اور عالم اسلام کو امت واحدہ جیسا شعور دیا اس کو رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا۔

یہ بات شیعہ علماء کونسل کے رہنما اور ممتاز مذہبی اسکالر علامہ "اشفاق وحیدی" نے امام خمینی رہ) کی 31 ویں برسی کے موقع پر منعقدہ کانفرس پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ آج دنیا میں امام خمینی کی شخصیت کسی ایک مکتب میں نہیں پہچانی جاتی بلکہ تمام مکاتب میں ایک عالمی مدبرانہ لیڈر کے حیثیت سے پہچانی جاتی ہے اور  آج ان کے بتائے ہوئے سنہری اصول پر عمل کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

علامہ وحیدی نے مزید کہا کہ آپ نے اسلامی انقلاب جیسا انقلاب لا کر رہتی دنیا تک پیغام دیا کہ سپر پاور اگر ہے تو صرف اور صرف اللہ تعالی کی ذات مقدس ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو حکمران، حکومت کی کامیابی عوام کی خدمت، بے روزگاری اور دہشتگردی کا خاتمہ چاہتے ہیں انہیں امام خمینی جسے اصول اور اللہ تعالی کی ذات اقدس کو سپر طاقت ماننا ہوگا اور دوسروں کے دروازے پر جانے کی پالیسی کو ترک کرنا ہوگا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 15 =