یورپی یونین کو امریکی غیرقانونی اقدامات کیخلاف اپنی ذمہ داری پورا کرنی ہوگی: ایرانی صدر

تہران، ارنا – ایرانی صدر مملکت نے کہا ہے کہ یورپی یونین کو امریکی غیرقانونی اقدامات کیخلاف اپنی ذمہ داری پورا کرنی ہوگی اور اگر وہ جوہری وعدوں پر مکمل عمل کرے ہم بھی اپنے وعدوں پر قائم رہیں گے۔

یہ بات "حسن روحانی" نے منگل کے روز اپنے فن لینڈی ہم منصب "سالی نینیستہ" کے ساتھ ایک ٹیلی فونک رابطے میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
اس موقع پر انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جوہری معاہدہ اقوام متحدہ کی قرارداد 2231 کے مطابق ہے اور امریکہ نے جوہری معاہدے سے علیحدگی کے ساتھ اس قرارداد، عالمی قوانین، سیاسی رویہ اور تمام وعدوں کی خلاف ورزی کی۔
صدر روحانی نے کہا کہ بدقسمتی سے امریکہ کوئی مرحلے میں اپنی نیک نیتی کا مظاہرہ نہیں کیا، انہوں نے کوویڈ-19 پھیلاؤ کے دوران ایران مخالف ظالمانہ پابندیاں، ادویات اور ضروری سامان کی منتقلی کو روکنے کے ساتھ 83 ملین ایرانی عوام کے صحت کو یرغمال بنایا ہے۔
انہوں نے یورپ کے مالیاتی میکنزم اینسٹکس اور سوئس کے مالیاتی چینل پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے اس چینلز ابھی بھی موثر کردار ادا نہیں کرسکے اور یورپی یونین کو اس میکنزم کے آغاز کے لئے اہم اقدام اٹھانا ہوگا۔
ایرانی صدر نے فن لینڈ کے ساتھ دیرینہ تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی، تجارتی، تیل، توانائی اور زراعت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے اچھی صلاحیتیں موجود ہیں۔
فن لینڈ کے صدر نے کرونا وائرس کے خلاف اسلامی جمہوریہ ایران کی کامیابیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کو فروغ ملیں گے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 3 =