ایرانی پہلوان ورلڈ ریسلنگ یونین بورڈ کے انتخابات میں شرکت کریں گے

تہران، ارنا – نامور ایرانی پہلوان "حمید سوریان" ورلڈ ریسلنگ یونین بورڈ کے انتخابات میں ایران کے نمائندے کے طور پر شرکت کریں گے۔

ورلڈ ریسلنگ یونین کا بورڈ آف ڈائریکٹرز کے انتخابات رواں سال ستمبر کو سربیا میں ورلڈ یوتھ ریسلنگ چیمپین شپ کے موقع پر انعقاد ہوگا اور امکان ہے کہ اس واقعہ میں کورونا وائرس پھیل جانے کے سبب کئی ماہ کی تاخیر ہوگی۔
ایرانی کشتی فیڈریشن نے اولمپک اور عالمی مقابلوں میں حمید سوریان کے گرانقدر ریکارڈ کی وجہ سے انہیں ورلڈ ریسلنگ یونین بورڈ کے انتخاب میں حصہ لینے کے لئے ایران کے باضابطہ نمائندے کی حیثیت سے ورلڈ ریسلنگ یونین میں متعارف کرایا۔
سوریان نے اولمپک اور عالمی کشتی مقابلوں میں سات سونے کے تمغے اپنے نام کرلیا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 11 =