ایران نے 92 غیر قانونی تارکین وطن کو پاکستان کا حوالہ کیا

اسلام آباد، ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران نے 92 غیرقانونی پاکستانی شہریوں جو قانونی دستاویزات نہ ہونے کی وجہ سے انہیں حراست میں لیا گیا تھا، پاکستان کے سرحدی علاقے تفتان میں عہدیداروں کے حوالے کردیا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق ، یہ پاکستانی تارکین وطن دو ماہ قبل بغیر کسی دستاویز کے غیر قانونی گزرگاہوں کے ذریعے ایران داخل ہوئے تھے جس کی وجہ سے ان کو گرفت میں لے لیا گیا تھا۔
پاکستانی بارڈر فورس کے عہدیدار نے میڈیا کو بتایا کہ تفتان میں بارڈر کراسنگ پر تعینات ہیلتھ ٹیموں کی جانب سے مناسب جانچ پڑتال کے بعد ملک بدر افراد کو قرنطین مراکز میں منتقل کردیا گیا ہے۔
گذشتہ ماہ ایران نے 63 پاکستانی شہریوں کو غیر قانونی طور پر ملک میں داخل ہونے پر حکام کے حوالے کیا تھا۔
غیر قانونی طور پر ایران میں داخل ہونے والے پاکستانی شہریوں کو ایرانی سیکیورٹی فورسز نے پکڑ لیا۔
ایران اور پاکستان سرحد پار سے جاری غیر قانونی نقل و حرکت کو روکنے کے لئے پہلے ہی تعاون کو مستحکم کرنے میں مصروف ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 5 =