امریکہ میں زیر حراست ایرانی سائنسدان کو رہا کردیا گيا: ظریف

تہران، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ میں زیر حراست ایرانی سائنسدان "سیروس عسگری" کو رہا کردیا گیا۔

یہ بات "محمد جواد ظریف" نے منگل کے روز اپنے انسٹاگرام پیج میں کہی۔
انہوں نے کہا کہ ایک اچھی خبر! سیروس عسگری کو لے جانے والا ایک طیارہ امریکہ سے ایران کی طرف اڑ گیا۔
ظریف نے ڈاکٹر عسگری کی اہلیہ اور اہل خانہ کو ان کی واپسی پر مبارکباد دی۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان عباس موسوی نے پیر کے روز اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا کہ ڈاکٹر عسگری اگلے دو یا تین دن کے اندر ایران واپس چلے جائیں گے اگر امریکی حکام نئی رکاوٹیں پیدا نہیں کرتے ہیں۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ 59 سالہ ایرانی سانئسدان جو نومبر 2019ء میں اوہائیو یونیورسٹی میں اپنی تعلیمی سرگرمیوں سے متعلق کاروباری راز چوری کرنے کے الزام سے کلیئر قرار دیا گیا تھا اور ویزہ منسوخی کی وجہ سے امریکی امیگریشن ادارے میں نظر بند تھے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 5 =