صحت کے عالمی دستاویزات کی بنیاد پر ایران نے کرونا وائرس کی روک تھام پر اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے: صدر روحانی

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مملکت نے کرونا وائرس کیخلاف مقابلہ کرنے کی کامیابیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ صحت کے عالمی دستاویزات کی بنیاد پر ایران نے کرونا وائرس کی روک تھام پر اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایرانی عوام پر بھی بہت واضح ہے اور ہم اس حوالے سے تمام جد و جہد کرنے والے ایرانی اداروں اور تنظیموں کو دوسرے ملکوں سے موازنہ کر سکتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر "حسن روحانی" نے پیر کے روز پیداوار کے فروغ اور بڑے پیمانے پر قومی منصوبوں کو مکمل کرنے کے نعرے کو پوری کرنے سے متعلق منعقدہ پہلے اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے ان کے صدرات کے دوران بڑے قومی منصوبوں بشمول صحت میں تبدیلی، دنیا سے تعمیری تعاون، گندم، پٹرول اور گیس کی پیداوار میں خود کفیل ہونے کا تسلسل، نان آئل مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ، ارومیہ جھیل کی بحالی، علم پر مبنی کمپنیوں کی توسیع، انفارمیشن قومی نیٹ ورک، گاؤں کی خوشحالی و رفاہ و غیرہ کے نفاذ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان بڑی کامیابیوں میں سے ہر ایک کا میڈیا کی خصوصی توجہ کا مستحق ہے اور اگر ان کامیابیوں اور ان کے ثمرات کو عوام کو اچھی طرح سے بتایا جائے تو وہ پورے نظام پر عوام کا اعتماد بڑھا سکتے ہیں۔

صدر روحانی نے کہا کہ حکومت، پیداوار کے فروغ کے نعرے کو پوری کرنے کیلئے پُرعزم ہے کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ اس حوالے سے قوم کے ساتھ ساتھ حکومت کی کامیابی، پورے نظام کی کامیابی کی طرف ایک بڑا قدم ہے۔

انہوں نے کہا کہ لہذا نظام کے تمام حصوں کیلئے ضروری ہے کہ وہ ایک ہی واحد حکمرانی کے تحت کام کریں تا کہ جیسے کہ ہم کرونا وائرس کی روک تھام پر کامیاب ہوگئے ویسے ہی پیداوار کے فروغ سے 2021ء سال میں داخل ہونے کیلئے تیار ہوجائیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایرانی محکمہ صحت کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ کے مطابق ملک میں مجموعی طور پر 154 ہزار 445 افراد کرونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں جن میں سے 121 ہزار اور 4 افراد صحت یاب ہوگئے ہیں اور 7 ہزار 878 افراد بھی اپنی جان کھو بیھٹے ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 1 =