ایران میں کرونا وائرس ٹیسٹ کی 150 لیبارٹریز سرگرم عمل ہیں

کرمانشاہ، ارنا- نائب ایرانی وزیر صحت نے کہا ہے کہ ملک کے اندر کرونا وائرس ٹیسٹ سے متعلق 150 لیبارٹریز سرگرم عمل ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر "قاسم جان بابایی" نے پیر کے روز صوبے کرمانشاہ میں کرونا وائرس سے متعلق منعقدہ اجلاس کی سائڈ لائن میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے ملک میں کرونا وائرس کٹس ٹسٹ کی موجودگی کی صورتحال سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اندروں ملک میں کٹس کی تیاری کے علاوہ درآمدات کا عمل بھی جاری ہے لہذا ہمیں اس حوالے سے کوئی مشکل کا سامنا نہیں ہے۔

جان بابایی کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے ابتدائی دونوں میں ملک میں صرف کرونا وائرس کی تشخیص کی ایک لیبارٹری موجود تھی لیکن اب اس کی تعداد 150 تک بڑھ گئی ہیں۔

نائب ایرانی وزیر صحت نے کہا کہ ایران میں کرونا وائرس سے متاثرہ بیماروں کی نشاندہی کرنے کے فعال منصوبے پر عمل درآمد کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافے کے ایک بڑے حصے میں کیریئر اور ہلکے علامات والے افراد شامل ہیں۔

جان بابایی نے کہا کہ ہمارے پاس کرونا وائرس کٹس ٹسٹ میں جتنا اضافہ ہوجائے ہم اتنا ہی درست طریقے سے بیماری کا پتہ لگا سکتے ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایرانی محکمہ صحت کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ کے مطابق ملک میں مجموعی طور پر 154 ہزار 445 افراد کرونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں جن میں سے 121 ہزار اور 4 افراد صحت یاب ہوگئے ہیں اور 7 ہزار 878 افراد بھی اپنی جان کھو بیھٹے ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
8 + 2 =