ایرانی شارٹ انیمیشن کو امریکی میلے کے ایوارڈ سے نوازا گیا

تہران، ارنا- ایرانی فنکاروں کی بنائی گئی شارٹ انیمیشن The Garden کو امریکی میلے کی دوسری بہترین انیمیشن کے طور پر چن لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق، ایرانی فنکار "امیرحسین ریاحی" کی بنائی گئی شارٹ انیمیشن The Garden کو امریکہ میں منعقدہ ساؤتھ ایسٹ امریکن فیسٹیول میں دوسری بہترین انیمیشن کے طور پر منتخب کیا گیا۔

اس شارٹ انیمیشن کی کہانی سے متعلق کہا گیا ہے کہ "وہ انسان جو اپنے جسم اور روح کے درمیان تصام میں، اپنے پیٹ میں زندگی گزارتا ہے"

واضح رہے کہ اس شارٹ انیمیشن کے ہدایت کار اور رائٹر"امیر حسین ریاحی"، انیمیٹر "محمد حسین اخونڈی"، کیریکٹر ڈیزائنر"مرضیہ توکلی"، اڈیٹنگ اینڈ وائس اکٹینگ "امیر حسین آخوندی"، سپروائزر "احمد الستی" پروجیکٹ کنسلٹنٹ "محمد حسین لطیفی" اور پروڈیوسر "شہرکرد یوتھ سنیما ایسوسی ایشن" ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ساؤتھ ایسٹ امریکن فیسٹیول کی اختتامی تقریب یکم جون کو انعقاد کیا گیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 3 =