خاتون ایرانی مصنف کو یوریشیا ادبی انعام کے بہترین ایوارڈ سے نوازا کیا گیا

ہمدان، ارنا – خاتون ایرانی مصنف "بہناز ضرابی زادہ" کو یوریشا ادبی انعام کے بہترین ایوارڈ سے نوازا کیا گیا۔

ایرانی صوبے ہمدان سے تعلق رکھنے والی خاتون ایرانی مصنف جنہوں نے "11ویں گلستان" کتاب کو لکھا ہے، ستمبر 2019 کو ماسکو میں منعقدہ یوریشیا ادبی انعام کی تقریب میں سب سے بہترین مصنف کے طور منتخب کرلیا گیا۔
اس کتاب کی کہانی شہید جنرل علی چیت سازیان کی بیوی "زہرا پناہی روا" کی زندگی پر مبنی ہے۔
قائد اسلامی انقلاب نے بھی اس سے پہلے اس کتاب کی مصنف کی تعریف کی۔
تفصیلات کے مطابق، یوریشیا ادبی ایوارڈ کا یوریشین فنکارانہ تخلیقی یونین کے ذریعہ 2013 میں انعقاد کیا گیا تھا جس کا مقصد مختلف ادبی ، فنکارانہ اور دستاویزی شعبوں میں مصنفین کی حوصلہ افزائی کرنا ہے تاکہ اس خطے کی ثقافتی خوبی کو تقویت بخش اور بہتر بنایا جاسکے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 1 =