1 جون، 2020 2:38 PM
Journalist ID: 2393
News Code: 83807470
0 Persons
ایران میں کرونا کا شکار 121ہزار افراد کا علاج

تہران، ارنا- ایرانی محکمہ صحت کے مطابق اب تک مجموعی طور پر 154445 افراد کوویڈ-19 کا شکار ہوچکے ہیں جن میں سے 121004 افراد صحت یاب ہوکر ہسپتال سے رخصت لے کر گھر چلے گئے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ایرانی محکمہ صحت کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ "کیانوش جہانپور" نے پیر کے روز ملک میں کرونا وائرس کی وجہ سے رونما ہونے والی صورتحال سے متعلق رپورٹ دیتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ روز سے اب تک کرونا وائرس سے متاثرہ 2979 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

جہانپور کا کہنا ہے کہ اب تک مجموعی طور پر ملک کے اندر 154445افراد کوویڈ- 19 سے متاثر ہوچکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ افسوس کی بات ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، کرونا وائرس میں مبتلا 81 بیمار اپنے زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھ گئے اور اب کوویڈ- 19 کی مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 7878 افراد تک بڑھ گئی ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 2 =