امام خمینی کی 31 ویں برسی کے موقع پر ایرانی سپریم لیڈر کی ٹی وی پر تقریر

تہران، ارنا – ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای، امام خمینی (رح )کی 31 ویں برسی کے موقع پر براہ راست سرکاری ٹی وی پر تقریر کریں گے۔

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای بدھ کے روز بانی انقلاب حضرت امام خمینی رح کے انتقال کی 31 ویں سالگرہ کی مناسبت سے براہ راست سرکاری ٹیلی ویژن سے ایرانی عوام سے گفتگو کریں گے۔

سپریم لیڈر کا لیکچر تہران کے مقامی وقت کے مطابق بدھ کے روز گیارہ بجے سائٹ KHAMENEI.IR  کے انسٹاگرام اور ٹوئٹر اکاونٹ اور براہ راست ملک کے ٹیلی ویژن چینلز پر نشر کیا جائے گا۔
امام خمینی کی سالگرہ کی تقریب ہرسال امام خمینی کے حرم مطہر میں آیت اللہ خامنہ ای کے خطاب کے ساتھ منائی جاتی تھی جو رواں سال کرونا کے پھیلنے کی وجہ سے یہ ممکن نہیں ہے.

 ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 1 =