1 جون، 2020 2:21 PM
Journalist ID: 2392
News Code: 83807430
0 Persons
ایران میں 11 ملین ٹن خام دودھ کی پیداواری

تہران، ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران میں گزشتہ سال 1398 کے دوران خام دودھ کی پیداواری 11 ملین ٹن تک پہنچ گئی۔

یہ بات ایرانی وزارت زراعت کے لائیوسٹاک پروڈکٹ کے نائب وزیر "مرتضی رضایی" نے پیر کے روز عالمی یوم دودھ کے موقع پر کہی۔
انہوں نے کہا کہ چار دہائیوں کے دوران ایران میں دودھ کی پیداواری میں ترقی دیکھ جارہا ہے اور اسلامی انقلاب کے ابتدائی دوران میں اس کی پیداواری دو ملین و 300 ہزار ٹن تھی مگر گزشتہ ایرانی سال 1398 میں 11 ملین ٹن تک پہنچ گئی۔
رضایی نے دودھ کی صنعت میں روزگار کی گنجائش کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں تقریبا  15 ملین ٹن چارہ مکئی تیار ہوتی ہے اور بہت سے کسان اس شعبے میں سرگرم عمل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں سالانہ تقریبا 18 ملین ٹن اناج اور کھانے کی ترسیل کی جاتی ہے ، 11 ملین ٹن دودھ تیار ہوتا ہے ، جس کو 20 ہزار لیٹر ٹینکروں کے ذریعہ منتقل کیا جاتا ہے ، جس سے زیادہ ملازمت کی نشاندہی ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی سال 1398 کے دوران 700 ہزار ٹن دودھ اور دودھ کی مصنوعات، 50 ہزار ٹن سے زائد پاوڈر دودھ کو برآمد کیا گیا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 0 =