کرونا وائرس کیخلاف لڑنے میں ایران کی نازک صورتحال نہیں ہے: صدر روحانی

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مملکت نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کیخلاف لڑنے میں ایران کی صورتحال نازک نہیں ہے۔

ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر"حسن روحانی" نے آج بروز اتوار کو کابینہ کے اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ابھی سو دن گزر چکے ہیں کہ ہم کرونا وائرس کیخلاف لڑ رہے ہیں جو انتہائی قابل قدر ہے؛ جیسا کہ ہمارے عوام مشاہدہ کر رہے ہیں وہ ممالک جو معاشی، طبی اور سائنسی طور پر بھی ترقی یافتہ ہیں ان کو بھی کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے دوران بہت بڑے مشکلات کا شکار ہوا۔

صدر روحانی نے کہا کرونا وائرس کے بعد معاشی صورتحال کے اعداد و شمار کو ترقی یافتہ ممالک کی معاشی صورتحال سے موازنہ کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ رونا وائرس کیخلاف لڑنے اور مزاحمت کے سو دن گزر چکے ہیں اور یہ انتہائی قابل قدر ہے جس میں طبی ٹیموں کی جد و جہد سمیت ہماری عظیم قوم کی حمایت کا بہت بڑا کردار حاصل ہے۔

صدر روحانی نے کہا کہ ان سو دن کے دوران، پوری دنیا کو ملک کو چلانے اور معاشی صورتحال کا انتظام کرنے میں بہت سارے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ ایران میں معاشی میدان کے تمام سرکاری اور نجی شعبوں کے عہدیداروں کی کوششوں سے اچھی صورتحال ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 0 =