31 مئی، 2020 5:02 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83806317
0 Persons
امریکہ کو اپنی ناکام پالیسیوں کو بدلنا ہوگا: ایران

تہران، ارنا- ایرانی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ کو اپنے عوام کی آواز سن کر اپنی ناکام پالیسیوں کو بدلنا ہوگا۔

ایرانی محکمہ خارجہ نے آج بروز اتوار کو ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ امریکی حکومت نے بیرون ملک کی مہم جوئی کیلئے ملکی وسائل کو ضائع نہ کرنے کی وعدہ خلافی کی ہے اور اب اس کو کوویڈ-19 سے رونما ہونے والے خود ساختہ بحران کا شکار ہے۔

ایرانی محکمہ خارجہ نے مزید کہا ہے کہ اب وہ مظاہروں کے درمیان خوف پھیلانے کیلئے "شریر کتوں اور منحوس ہتیھاروں" کا استعمال کر رہا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران نے اس بات پر زور دیا ہے کہ امریکہ کو اپنے عوام کی آواز سن کر اپنی ناکام پالیسیوں کو بدلنا ہوگا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ حالیہ دنوں میں امریکی شہر مینیپولیس میں ایک سیاہ فام شخص "جورج فلوئیڈ" کی پولیس کی تحویل میں ہلاکت کے بعد احجتاجی مظاہروں میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان تصادم کے واقعات پیش آئے ہیں۔

یہ واقعہ منیپولس میں پیش آیا اور اس واقعے کے تناظر میں تین روز سے مظاہرے ہو رہے ہیں؛ مظاہرین نے ایک پولیس سٹیشن کو بھی آگ لگا دی تھی۔

صدر ٹرمپ نے طیش میں آ کر ٹویٹ کی اور کہا کہ یہ بدمعاش، جورج فلوئیڈ کی یاد کی بے حرمتی کر رہے ہیں اور میں ایسا نہیں ہونے دوں گا۔ اگر مشکل ہوئی تو ہم کنٹرول سنبھال لیں گے، جب لوٹ مار شروع ہو گی تو گولیاں چلنی شروع ہوں گی، شکریہ۔

یاد رہے کہ ٹوئٹر پر صدر ٹرمپ اس دوران مینیپولیس کے میئر جیکب فرے پر تنقید کر رہے تھے کہ انھیں چاہیے کہ شہر کے حالات کو قابو میں رکھیں ورنہ میں نیشنل گارڈ بھیج کر خود ہی کام کروا لوں گا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 1 =