ایران میں کرونا کا شکار 118848 افراد اسپتال سے رخصت ہوگئے ہیں

تہران، ارنا- ایرانی محکمہ صحت کے مطابق اب تک مجموعی طور پر 151466 افراد کوویڈ-19 کا شکار ہوچکے ہیں جن میں سے 118848 افراد  صحت یاب ہوکر ہسپتال سے رخصت لے کر گھر چلے گئے ہیں۔


ان خیالات کا اظہار ایرانی محکمہ صحت کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ "کیانوش جہانپور" نے اتوار کے روز ملک میں کرونا وائرس کی وجہ سے رونما ہونے والی صورتحال سے متعلق رپورٹ دیتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ روز سے اب تک کرونا وائرس سے متاثرہ 2516 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

جہانپور کا کہنا ہے کہ اب تک مجموعی طور پر ملک کے اندر 151466افراد کوویڈ- 19 سے متاثر ہوچکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ افسوس کی بات ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، کرونا وائرس میں مبتلا 63 بیمار اپنے زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھ گئے اور اب کوویڈ- 19 کی مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 7797 افراد تک بڑھ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خوزستان، اصفہان، آذربائیجان شرقی اور غربی،لرستان، کرمانشاہ، ہرمزگان، اور سیستان و بلوچستان کے صوبوں کی صورتحال غیر معمول ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 8 =