پاکستانی حکومت اور عوام ایران مخالف پابندیوں کو اٹھانے کے خواہاں ہیں

اسلام آباد، ارنا-  پاکستانی سینیٹ کے چیئرمین نے "محمد باقر قالیباف" سے ٹیلی فونک رابطہ کرتے ہوئے ان کو ایرانی پارلیمنٹ میں اسپیکر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت اور عوام ایران مخالف امریکی پابندیوں کی منسوخی کے خواہاں ہیں۔

اس موقع پر دونوں فریقین نے مشترکہ سرحدوں میں تجارتی تعلقات کی توسیع پر زور دیا۔

تفصیلات کے مطابق "محمد صادق سنجرانی" نے آج بروز ہفتے کو ایران کے نئے اسپیکر محمد باقر قالیباف سے ٹیلی فونک رابطہ کرتے ہوئے خطی تبدیلیوں سمیت اجتماعی امن اور رفاہ کی فراہمی اور کوویڈ- 19 کیخلاف مقابلہ کرنے کیلئے پارلیمانوں کے سربراہوں کے درمیان یکجہتی اور تعاون پر زور دیا۔

 اس موقع پر سنجرانی نے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے دوران ایران میں رونما ہونے والے مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت اور عوام ایران کیخلاف عائد پابندیوں کو اٹھانے کے خواہاں ہیں۔

انہوں نے ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کو پاکستان کے دیرینہ دوست قرار دیتے ہوئے ان سے سرحدوں پر باہمی تجارتی تعلقات کی تقویت سے متعلق بات چیت کی۔

اس کے علاوہ دونوں فریقین نے پاک ایران تعلقات کی مضبوطی پر زور دیتے ہوئے باہمی تعلقات بالخصوص سرحدی تعلقات کے فروغ کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔

پاکستانی سینیٹ کے سربراہ نے تہران اور اسلام آباد کے درمیان تعلقات کی مضبوطی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے بین الاقوامی سطح پر دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے فروغ پر زور دیا۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کردیا کہ ایرانی پارلیمنٹ میں محمد باقر قالیباف کے برسر کار آنے کے دوران، دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔

انہوں نے علاقائی امن میں ایران اور پاکستان کے پارلیمنٹوں کے کردار کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے نئے ایرانی اسپیکر کو دورہ پاکستان کرنے کی دعوت دی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 13 =