30 مئی، 2020 2:38 PM
Journalist ID: 2393
News Code: 83804789
0 Persons
ایران میں کرونا کا شکار 116827 افراد کا علاج

تہران، ارنا - ایرانی محکمہ صحت کے مطابق اب تک مجموعی طور پر 148950 افراد کوویڈ-19 کا شکار ہوچکے ہیں جن میں سے 116827افراد صحت یاب ہوگئے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ایرانی محکمہ صحت کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ "کیانوش جہانپور" نے ہفتہ کے روز ملک میں کرونا وائرس کی وجہ سے رونما ہونے والی صورتحال سے متعلق رپورٹ دیتے ہوئے کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا وائرس سے متاثرہ 2282 نئے مصدقہ کیسز سامنے آئے ہیں۔
جہانپور کا کہنا ہے کہ اب تک مجموعی طور پر ملک کے اندر 148950 افراد کوویڈ- 19 سے مبتلا ہوچکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ بدقسمتی سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، کرونا وائرس میں مبتلا 57 بیمار اپنے زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھ گئے اور اب کوویڈ- 19 کی مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 7734 افراد تک بڑھ گئی ہے۔

جہانپور نے کہا کہ خوش قسمتی سےاب تک کرونا وائرس سے متاثرہ 116827 افراد صحتیاب ہوگئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کوویڈ- 19 کا شکار 2533 افراد کی نازک صورتحال ہے اور وہ اب مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 1 =