پاکستانی سینیٹ کے چیئرمین کی ایران کے نئے اسپیکر کو مبارکباد

اسلام آباد، ارنا – پاکستانی سینیٹ کے چیئرمین نے نئے ایرانی اسپیکر کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔

پاکستانی سینیٹ کے چیئرمین "محمد صادق سنجرانی" نے جمعہ کے روز اپنے ایک پیغام میں ایرانی نئے اسپیکر "محمد باقر قالیباف" کو مبارکباد پیش کی۔
سنجرانی نے قالیباف کو پاکستان کے دیرینہ دوست قرار دیتے ہوئے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
انہوں نے علاقے میں سلامتی اور استحکام کو جاری رکھنے کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ دو طرفہ تعلقات بڑھانے پر زور دیا اور کہا کہ قالیباف کے عہدہ سنبھالنے کے دوران ان تعلقات کو مزید بہتر ہوں گے۔
انہوں نے کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں ایشیائی پارلیمانی اسپیکرز کے درمیان باہمی تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ ہم اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ اس وائرس کے خاتمے کے لئے تعاون پر تیار ہیں۔
محمد باقر قالیباف کو جمعرات کے روز  پارلیمنٹ کے دوسرے اجلاس میں ایرانی اسپیکر کے طور پر منتخب کیا گیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی مجلس (پارلیمنٹ) کے 11 ویں دور بدھ کے روز ایرانی قائد حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے پیغام کے ساتھ  اور  ایرانی عسکر ی اور حکومتی عہدیداروں اور مجلس کے 268 منتخب اراکین کی موجودگی میں آغاز کیا گیا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 1 =