خلیج فارس کی سلامتی خطی ممالک کے مشترکہ مفاد میں ہے: ایرانی وزیر دفاع

تہران، ارنا – ایرانی وزیر دفاع اور لاجسٹک نے خلیج فارس کی سلامتی کو خطی ممالک کے مشترکہ مفاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس علاقے کے ممالک سلامتی کی فراہمی کے ذمہ دار ہیں اور پڑوسیوں کی جانب سے خطے میں امریکہ کا داخلہ ایک اسٹریٹجک غلطی ہے۔

یہ بات بریگیڈیئر جنرل "امیر حاتمی" نے جمعہ کے روز جنوبی شہر بندرعباس میں محکمہ دفاع کی سمندری صنعتوں کے دورے کے موقع پر کہی۔
انہوں نے "دنا" بحری جنگی جہاز کو دنیا کا ایک جدید ترین بحری جہاز قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ امید ہے کہ جدید ترین نظاموں کی تکمیل اور حتمی سازو سامان کی مدد سے ، اسے جلد اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کی اسٹریٹجک بحریہ کے حوالے کیا جائے گا۔
جنرل حاتمی نے میری ٹائم انڈسٹریز آرگنائزیشن کی جانب سے "صبا" نامی میرا شکار جہاز کی تعمیر کو ایرانی بحریہ کے اعزاز میں قرار دیتے ہوئے کہا کہ میرا شکار صبا علاقائی پانیوں میں متعدد سمندری بارودی سرنگوں کی شناخت اور اسے تباہ کرنے کا ذمہ دار ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 1 =