29 مئی، 2020 3:36 PM
Journalist ID: 2392
News Code: 83803722
0 Persons
ایران میں کرونا کا شکار 114 ہزار 931 افراد کا علاج

تہران، ارنا - ایرانی محکمہ صحت کے مطابق اب تک مجموعی طور پر 146 ہزار و 668 افراد کوویڈ-19 کا شکار ہوچکے ہیں جن میں سے 114 ہزار و 931 افراد صحت یاب ہوگئے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ایرانی محکمہ صحت کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ "کیانوش جہانپور" نے جمعہ کے روز ملک میں کرونا وائرس کی وجہ سے رونما ہونے والی صورتحال سے متعلق رپورٹ دیتے ہوئے کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ روز سے اب تک کرونا وائرس سے متاثرہ دو ہزار و 819 نئے مصدقہ کیسز سامنے آئے ہیں۔
جہانپور کا کہنا ہے کہ اب تک مجموعی طور پر ملک کے اندر 146 ہزار و 668 افراد کوویڈ- 19 سے مبتلا ہوچکے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ افسوس کی بات ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، کرونا وائرس میں مبتلا 50 بیمار اپنے زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھ گئے اور اب کوویڈ- 19 کی مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 7 ہزار و 677 افراد تک بڑھ گئی ہے۔
جہانپور نے کہا کہ خوش قسمتی سے اب تک کرونا وائرس سے متاثرہ 114 ہزار و 931 افراد صحتیاب ہوگئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کوویڈ- 19 کا شکار دو ہزار و 547 افراد کی نازک صورتحال ہے اور وہ اب مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
 انہوں نے مزید کہا کہ اب تک ملک میں 896 ہزار 571 کرونا وائرس ٹسٹ کیے جا چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خوش قسمتی سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، ملک کے 15 صوبوں میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی شرح اموات صفر تھی اور 5 صوبوں میں بھی صرف ایک کرونا وائرس کا بیمار جاں بحق ہوگیا ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 14 =