ایران میں کرونا وائرس سے متاثرہ 112 ہزار 988 افراد صحت یاب

تہران، ارنا- ایرانی محکمہ صحت کے مطابق اب تک مجموعی طور پر 143 ہزار 849 افراد کوویڈ-19 کا شکار ہوچکے ہیں جن میں سے 102 ہزار 276 افراد صحت یاب ہوگئے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ایرانی محکمہ صحت کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ "کیانوش جہانپور" نے جمعرات کے روز ملک میں کرونا وائرس کی وجہ سے رونما ہونے والی صورتحال سے متعلق رپورٹ دیتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ روز سے اب تک کرونا وائرس سے متاثرہ 2 ہزار 258 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

جہانپور کا کہنا ہے کہ اب تک مجموعی طور پر ملک کے اندر 143 ہزار 849 افراد کوویڈ- 19 سے متاثر ہوچکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ افسوس کی بات ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، کرونا وائرس میں مبتلا 63 بیمار اپنے زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھ گئے اور اب کوویڈ- 19 کی مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 7 ہزار 627 افراد تک بڑھ گئی ہے۔

جہانپور نے کہا کہ خوش قسمتی سے اب تک کرونا وائرس سے متاثرہ 112 ہزار 988 افراد صحتیاب ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کوویڈ- 19 کا شکار 2 ہزار 543 افراد کی نازک صورتحال ہے اور وہ اب مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

 جہانپور کا کہنا ہے کہ اب تک ملک میں 876 ہزار 492 کرونا وائرس ٹسٹ کیے جا چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے جنوبی صوبے خوزستان کی صورتحال کو غیر معمول ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
9 + 8 =