محمد باقر قالیباف کو جمعرات کے روز پارلیمنٹ کے دوسرے اجلاس میں ایرانی اسپیکر کے طور پر منتخب کیا گیا۔
قالیباف نے پارلیمنٹ کے اسپیکر بننے کے لئے ڈالے گئے 264 ووٹوں میں سے 230 ووٹ حاصل کئے۔
دوسرے امیدواروں فریدون عباسی اور مصطفی میرسلیم نے قالیباف کے بعد بالترتیب 17 اور 12 ووٹ حاصل کئے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی مجلس (پارلیمنٹ) کے 11 ویں دور بدھ کے روز ایرانی قائد حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے پیغام کے ساتھ اور ایرانی عسکر ی اور حکومتی عہدیداروں اور مجلس کے 268 منتخب اراکین کی موجودگی میں آغاز کیا گیا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ