ایران اور وینزویلا کے درمیان تیل کی تجارت کا امریکہ سے کوئی تعلق نہیں ہے: صدر روحانی

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مملکت نے کہا ہے کہ ایران کیجانب سے تیل کی مصنوعات کو وینزویلا میں منتقلی؛ دو دوست ملکوں کے درمیان معمول کی تجارت ہے جس کا امریکہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر "حسن روحانی" نے آج بروز بدھ کو ایرانی پارلیمنٹ کے گیارہویں دور کے آغاز سے متعلق افتتاحی تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے ایران مخالف امریکی پابندیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ؛ ایران اور دوست ملک وینزویلا کے درمیان تیل کی تجارت کے معاملے میں دخل اندازی کرنا چاہتا ہے حالانکہ اس معاملے کا امریکہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایران کیجانب سے 5 آئیل ٹینکرز بشمول "فورچون"، "فارست"، "فاکسون"، "پتونیا" اور "کلاول" کو وینزویلا روانہ کیا گیا ہے جن میں سے تین ابھی وینزویلا پہنچ گئے ہیں اور باقی دوسرے بھی آئندہ دنوں میں اپنی منزل تک پہنچ جائیں گے۔

 اس سلسلے میں وینزویلا کے صدر "نکولس مادورو" نے ایرانی حمایتوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ تہران اور کاراکاس، دونوں امن کے خواہاں ہیں اور آزاد تجارت ہمارا جائز اور قانونی حق ہے۔

انہوں نے ایرانی عوام کو "انقلابی عوام" قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ کبھی بھی امریکہ کے سامنے سر نہیں جھکائیں گے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 0 =