ایرانی پارلیمنٹ کے گیارہویں دور کا ایرانی سپریم لیڈر  کے پیغام کیساتھ آغاز کیا گیا

تہران، ارنا -  اسلامی جمہوریہ ایران کی مجلس (پارلیمنٹ کے گیارہویں دور کا ایرانی سپریم لیڈر کے پیغام کے ساتھ آغاز کیا گیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی مجلس (پارلیمنٹ) کے 11 ویں دور ایرانی قائد حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے پیغام کے ساتھ  اور  ایرانی عسکر ی اور حکومتی عہدیداروں اور مجلس کے 268 منتخب اراکین کی موجودگی میں آغاز کیا گیا۔

گیارہویں پارلیمنٹ کی افتتاحی تقریب میں ایرانی سپریم لیڈر کے دفتر کے سربراہ 'حجت الاسلام گلپایگانی' نے ایرانی سپریم لیڈر کے پیغام کو پڑھا۔

اس پیغام میں ایرانی سپریم لیڈر نے پارلیمنٹ کی اہمیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اقتصاد اور ثقافت اس وقت ملک کی اہم ترجیحات میں سے ایک ہے۔

انہوں نے اقتصادی مسائل بشمول روزگار ، پیداوار ، قومی کرنسی ، افراط زر کے مسائل کے حل پر زور دیا۔

ہر سال ایرانی مجلس کے منتخب اراکین نے افتتاحی تقریب کے آغاز کے بعد بانی انقلاب کے مزار پر حاضری کے ساتھ امام خمینی کی خواہشات سے تجدید عہد کی تھی جو رواں سال کرونا کی وجہ سے یہ تقریب منعقد نہیں کی گئی۔

ایرانی پارلیمنٹ کے گیارہویں حکومت کے لیے 290 نمائندے چار سال کی مدت کیلیے منتخب ہوگئے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
7 + 5 =