نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے بین الاقوامی اور عدالتی امور "محسن بہاروند" کی قیادت میں ایرانی وفد نے گزشتہ رات 2 مئی کو مشترکہ سرحدوں میں پیش آئے ہوئے حادثے کے جائزہ کیلئے افغانستان میں اعلیٰ کونسل برائے قومی مفاہمت کے سربراہ عبداللہ عبداللہ کے ساتھ ملاقات کی۔
عبداللہ نے کہا کہ ہم اس واقعے پر سنجیدہ اور منصفانہ تحقیقات چاہتے ہیں۔
انہوں نے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے دونوں ممالک کے مابین اچھے تعلقات اور تحقیقاتی ٹیم کے ساتھ سنجیدہ تعاون پر بھی زور دیا۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ 2 مئی کو افغان ذرائع ابلاغ نے ایک ویڈیو شائع کیا جس میں دعوی کیا گیا تھا کہ 40 افغان شہری غیر قانونی طور پر سرحد پارکرتے ہوئے ایرانی سرزمین میں داخل ہونا چاہتے تھے جن کو ایرانی سرحدی بارڈرز گرفتار کرکے انہیں دریائے ہریرود میں ڈوبنے پر مجبور کیا تھا۔
اس کے بعد ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ افغان شہریوں کا حادثہ افغانستان کی سرزمین پر وقوع پذیر ہوا ہے اور ایرانی سرحدی فورس نے ہماری سرزمین پر اس حوالے سے کسی بھی واقعے کی تردید کی ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ