26 مئی، 2020 3:49 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83800853
0 Persons
ایرانی فٹبالرز ایشیا کے بہترین گول اسٹرائیکر منتخب

تہران، ارنا-  ایرانی فٹبال کلب پرسپولیس کے کپٹن "سید جلال حسینی" کو ایشیا کے بہترین گل اسٹرائیکر کے طور پر چن لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق، ایشین فٹ بال کنفیڈریشن (اے ایف سی) نے ایک سروے میں ایشین چیمپینز لیگ کے آخری منٹ میں بہترین گول کا انتخاب کیا جس میں 2018ء میں متحدہ عرب امارات کے کلب الجزیرہ کیخلاف کھیلے ہوئے میچ کے آخری منٹ میں سید جلال حسینی کے گول کو بہترین گول کے طور پر چن لیا گیا ہے۔

 اس سروے میں سید جلال حسینی اور جاپان سے تعلق رکھنے والے فٹبالرز "کوکی یونکورا"، کوریا سے "کیون وونگ"، چین سے "ہاوو چون مین" اور سعودی عرب سے "عبدالرحمان غریب" کے درمیان مقابلہ جاری تھا جو آخر میں ایرانی فٹبالرز نے 91 ووٹس کیساتھ جیت لیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 3 =