26 مئی، 2020 3:29 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83800818
0 Persons
 ایران میں 190 قومی ڈیموں کے مطالعہ اور نفاذ

تہران، ارنا- دستیاب اعداد و شمار کے مطابق، ایران میں 190 قومی ڈیمز جن کا مجموعی حجم 48 ارب اور 488 ملین مکعب میٹر ہے، کو قومی کریڈٹ کی بجٹ سے مطالعہ اور ان پر عمل درآمد کیا جارہا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے محکمہ توانائی کے مطابق؛ 29 ارب اور 724 ملین مکعب میٹر کے آبی ذخائر کے حامل 90 ڈیمز زیر مطالعہ ہیں اور مزید 100 ڈیمز بھی زیر تعمیر ہیں جن کے ذخائر کا حجم 18 ارب اور 764 ملین مکعب میٹر ہے۔

اس کے علاوہ رواں سال کے اپریل میہنے تک 183 ڈیموں پر عمل درآمد کیا گیا ہے جن کا کل حجم 52 ارب 443 ملین مکعب میٹر ہے۔

زیر مطالعہ ڈیموں میں بحیرہ کیسپین بیسن میں 31 ڈیمز، خلیج فارس اور عمان کے آبشاروں کے 52 ڈیمز، فلات مرکزی کے 5 ڈیمز اور سرخس کیچمنٹ ایریا میں 2 ڈیمز شامل ہیں۔

اس کے علاوہ وہ ڈیمز جن پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے بھی کیسپین کیچمنٹ ایریا میں 31 ڈیمز، ارومیہ بیسن میں 3 ڈیمز، خلیج فارس اور بحیرہ عمان کے 54 ڈیمز، فلات مرکزی کے 9 ڈیمز اور سرخس اور ہامون میں بھی 2 ڈیمز شامل ہیں۔

مجموعی طور پر 183 ڈیموں میں سے، بحیرہ کیسپیئن کیچمنٹ ایریا سے متعلق 52 ڈیموں، ارومیہ بیسن سے متعلق 12 ڈیموں، خلیج فارس اور بحیرہ عمان سے متعلق 68 ڈیموں، فلات مرکزی سے متعلق 34 ڈیموں اور سرخس کیچمنٹ بیسن سے متعلق 11 ڈیموں کا نفاذ کیا گیا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 9 =