سوئس امریکی غیرقانونی اقدام کے خلاف زیادہ موثر کردار ادا کرے: ایران

تہران، ارنا – ایرانی صدر مملکت نے کہا ہے کہ ہم توقع رکھتے ہیں کہ سوئس اس حساس صورتحال میں امریکی غیر قانونی اور غیر انسانی پابندیوں کے خلاف پہلے سے کہیں زیادہ موثر کردار ادا کرے۔

یہ بات ڈاکٹر حسن روحانی نے آج بروز منگل کے روز سوئس کی صدر سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ سوئس عوام کو ہمیشہ ایرانی عوام کی نظر میں ایک قابل احترام مقام حاصل ہے تو ہم کو توقع ہیں کہ سوئٹزرلینڈ اس حساس صورتحال میں جو کرونا وائرس کی وباء کا شکار ہیں اور امریکی پابندیاں اور بڑھتے ہوئے معاشی دباؤ نے ایرانی عوام کے لئے مشکلات کو مزید مشکل بنا دیا ہے،اپنے موثر کردار ادا کرے.

روحانی نے مالیاتی میکانزم کے قیام کے سوئٹزرلینڈ کے اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس مالیاتی میکانزم کو مزید فعال بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس مشکل صورتحال میں اس میکانزم کی تشکیل بہت کارآمد ہوسکتی ہے۔

ایرانی صدر نے ایک بین الاقوامی معاہدے کی حیثیت سے جوہری معاہدے کے بچانے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے بتایا کہ

یہ ضروری ہے کہ یورپی یونین ، خاص طور پر تینوں یورپی ممالک ، جوہری معاہدے کے تحفظ کے لیے اپنے وعدوں پر عمل درآمد اور توازن برقرار رکھنے کے لئے ضروری اقدامات اٹھائیں، اور اس حوالے سے سوئس جوہری معاہدے کی بنیادوں کو مستحکم کرنے میں مدد کار ثابت ہو سکتا ہے.

انہوں نے اقتصادی، سائنسی اور صحت کے شعبوں میں باہمی تعلقات کے فروغ اور کرونا کی روک تھام میں تجربات کے تبادلے پر زور دیا۔

اس موقع میں سوئس کی صدر سیمونتا سوماروگا نے ایرانی عوام اور حکومت کو عید الفطر پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایران کے ساتھ کثیر الجہتی تعلقات اور کرونا سے نمٹنے کیلیے تجربات کو شیئر کرنے کے خواہاں ہیں.

خاتون سیمونتا سوماروگا نے کہا کہ سوئس سوئٹزرلینڈ کے مالیاتی میکانزم کو مزید فعال بنانے کے لیے اپنی کوششوں کو جاری رکھے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ کرونا سے لڑنے کیلیے  آئی ایم ایف سے قرضہ لینے کی ایرانی درخواست  مالیاتی میکانزم کے ذریعے کی جاسکتی ہے.

انہوں نے جوہری معاہدے سے امریکی دستبرداری پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس عالمی معاہدے کے بچانے کی ضرورت پر زور دیا۔

سوئس کی صدر نے کہات کہ اس معاہدے کے بچانے اور دیگر یورپی فریقوں کو اپنے وعدوں پر حوصلہ افزائی کے لیے  اپنی پوری کوشش کرے گا.

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 2 =