26 مئی، 2020 11:39 AM
Journalist ID: 2393
News Code: 83800391
0 Persons
ایرانی وفد کابل کا دورہ کرے گا

تہران، ارنا – ایک ایرانی وفد آج دریائے ہریرود میں متعدد افغان تارکین وطن کے ڈوبنے کے حادثے کا جائزہ کے لیے افغانستان کا دورہ کرے گا.

ایران کا ایک وفد آج بروز منگل دریائے ہریرود میں متعدد افغان تارکین وطن کے ڈوبنے کے واقعے پر تبادلہ خیال کیلیے افغانستان کے دارالحکومت کابل کا دورہ کرے گا.

نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے بین الاقوامی اور عدالتی امور  'محسن بہاروند' ، نائب ایرانی وزیر خارجہ کے مشیر سیدرسول موسوی آج اس واقعے کے جائزے کے لیے کابل جائیں گے.

افغان ذرائع ابلاغ نے 1مئی کو ایران میں مقیم کچھ افغان شہریوں کو مارنے اور ان کو ہریرود دریا کے مضافات میں ڈوبنے کا دعوی کیا جبکہ ایران اس حوالے سے کچھ دستاویزات کو پیش کرسکتا ہے کہ یہ واقعہ افغانستان کی سرزمین میں پیش آیا ہے.

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 2 =