ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے پیر کے روز اپنے علیحدہ پیغامات میں حسن نصراللہ اور ناصیف حتی کو صیہونی جارحیت پسندوں سے لبنان کے جنوبی علاقوں کو آزاد کرنے کی برسی پر مبارکباد دی۔
انہوں نے صیہونی دشمنوں کے خلاف فتوحات پر لبنانی عوام ، حکومت ، فوج اور مزاحمت کو مبارکباد دیتے ہوئے اس کی حکومت اور قوم کے لئے وقار اور کامیابی کی خواہش کی۔
قبل ازیں ، ایرانی صدر حسن روحانی نے لبنان پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف لبنانی عوام کی مزاحمت کی فتح کی برسی کے موقع پر اپنے لبنانی ہم منصب میشل عون کو ایک پیغام میں مبارکباد پیش کی ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ