25 مئی، 2020 3:57 PM
Journalist ID: 2392
News Code: 83799817
0 Persons
ایران میں کرونا کا شکار 107 ہزار 713 افراد کا علاج

تہران، ارنا - ایرانی محکمہ صحت کے مطابق اب تک مجموعی طور پر 137 ہزار و 724 افراد کوویڈ-19 کا شکار ہوچکے ہیں جن میں سے 107 ہزار و 713 افراد صحت یاب ہوگئے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ایراسربراہ "کیانوش جہانپور" نے پیر کے روز ملک میں کرونا وائرس کی وجہ سے رونما ہونے والی صورتحال سے متعلق رپورٹ دیتے ہوئے کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ روز سے اب تک کرونا وائرس سے متاثرہ دو ہزار و 23 نئے مصدقہ کیسز سامنے آئے ہیں۔
جہانپور کا کہنا ہے کہ اب تک مجموعی طور پر ملک کے اندر 137 ہزار و 724 افراد کوویڈ- 19 سے مبتلا ہوچکے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ افسوس کی بات ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، کرونا وائرس میں مبتلا 34 بیمار اپنے زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھ گئے اور اب کوویڈ- 19 کی مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 7 ہزار و 451 افراد تک بڑھ گئی ہے۔
جہانپور نے کہا کہ خوش قسمتی سے اب تک کرونا وائرس سے متاثرہ 107ہزار و 713 افراد صحتیاب ہوگئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کوویڈ- 19 کا شکار 2585 افراد کی نازک صورتحال ہے اور وہ اب مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
انہوں نے ملک کے جنوبی صوبے خوزستان کی صورتحال کو غیر معمول قرار دیتے ہوئے کہا کہ خوش قسمتی سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، ملک کے 19 صوبوں میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی شرح اموات صفر تھی اور 5 صوبوں میں بھی صرف ایک کرونا وائرس کا بیمار جاں بحق ہوگیا ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 1 =