ایران میں کرونا وائرس سے متاثرہ 105 ہزار 801 افراد صحت یاب

تہران، ارنا- ایرانی محکمہ صحت کے مطابق اب تک مجموعی طور پر 135 ہزار 701 افراد کوویڈ-19 کا شکار ہوچکے ہیں جن میں سے 105 ہزار 801 افراد  صحت یاب ہوگئے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ایرانی محکمہ صحت کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ "کیانوش جہانپور" نے آج بروز جمعہ کو ملک میں کرونا وائرس کی وجہ سے رونما ہونے والی صورتحال سے متعلق رپورٹ دیتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ روز سے اب تک یعنی 24 مئی کو کرونا وائرس سے متاثرہ 2 ہزار 180 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

جہانپور کا کہنا ہے کہ اب تک مجموعی طور پر ملک کے اندر 135 ہزار 701 افراد کوویڈ- 19 سے متاثر ہوچکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ افسوس کی بات ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، کرونا وائرس میں مبتلا 58 بیمار اپنے زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھ گئے اور اب کوویڈ- 19 کی مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 7 ہزار 417 افراد تک بڑھ گئی ہے۔

جہانپور نے کہا کہ خوش قسمتی سے اب تک کرونا وائرس سے متاثرہ 105 ہزار 801 افراد صحتیاب ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کوویڈ- 19 کا شکار 2 ہزار 615 افراد کی نازک صورتحال ہے اور وہ اب مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

 جہانپور کا کہنا ہے کہ اب تک ملک میں 800 ہزار 519 کرونا وائرس ٹسٹ کیے جا چکے ہیں۔

 انہوں نے کہا  ملک کے جنوبی صوبے خوزستان میں ہائی آلرٹ جاری کیا گیا ہے اور گزشتہ 24 گنٹھوں کے دوران ملک کے 8 صوبوں میں کرونا وائرس کا شکار مریضوں کی صرف ایک فرد کی موت کی رپورٹ موصول ہوئی ہے۔

جہانپور نے لوگوں سے مطالبہ کیا کہ وہ ویسے ہی حفظان صحت کے تدابیر پر عمل پیرا ہوتے ہوئے اس وبا پر جلد از جلد  قابو پانے میں تعاون کریں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 6 =