ایرانی اسپیکر نے عیدالفطر کی آمد پر اپنے ہم منصبوں کو مبارکباد دی

تہران، ارنا- ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے اپنے اسلامی ممالک کے ہم منصبوں کے نام میں ایک پیغام میں ان کو عید الفطر کی آمد پر مبارکباد دی۔

تفصیلات کے مطابق "علی لاریجانی" نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہمارا عقیدہ ہے کہ آج کی دنیا میں در پیش چیلنجز بشمول کرونا وائرس کیخلاف مقابلہ کرنے کیلئے اسلامی ممالک کی پارلیمانوں کے کردار اور ان کی کارکردگی انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں، اسلامی ممالک ایک مشکل اور خصوصی امتحان کا سامنا رہے ہیں جو عظیم اسلامی امت کی مضبوطی، ہمدردی اور تعاون کا موقع ہے۔

 لاریجانی نے اس امید کا اظہار کردیا کہ اسلامی تعلیمات کی روشنی میں اور مسلمانوں کے مابین اعتماد اور ہمدردی کی فضا میں، عالم اسلام کی تہذیب کی نشوونما اور شان و شوکت ظاہر ہوگی اور امن، محبت، دوستی اور تعاون کی علامت پر مبنی خالص اور اصل اسلام کا چہرہ مزید نظر آئے گا۔

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے اپنے اسلامی ممالک کے ہم منصبوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کردیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 14 =