صدر روحانی کی عیدالفطر کی آمد پر اسلامی ممالک کے سربراہوں کو مبارکباد

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مملکت نے اسلامی سربراہوں کے نام میں الگ الگ پیغامات میں ان کو عیدالفطر کی آمد پر مبارکباد دی۔

 تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر "حسن روحانی" نے اپنے پیغامات میں کہا ہے کہ عید الفطر الہی امتحان پاس کرنے کیلئے حقیقی جشن اور خوشی کا لمحہ ہے اور نیک بندوں کی خوشی کا موسم ہے جنہوں نے اللہ رب العزت تک پہنچنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی اور سیدھے راستے کو نظرانداز نہیں کیا۔

 انہوں نے اس امید کا اظہار کردیا کہ عید الفطر کی برکت اور ملک کے ماہرین اور سائنسدانوں کی کوششوں سے ہم مصائب اور مشکلات خاص طور پر کرونا وائرس کی وجہ سے رونما ہونے والے بحران پر قابو پاسکیں گے اور پوری دنیا بالخصوص دنیائے اسلام میں سکون، امن اور سلامتی برقرار ہوجائے گا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مملکت نے تمام مسلمانوں کی عزت اور کامیابی کی دعا کی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
8 + 8 =