قومی مفادات پر حملہ کرنے والوں کیخلاف ڈٹ کر کھڑے رہیں گے: ایرانی پارلمینٹ میں کلیمین ممبر

ہمدان، ارنا- ایرانی پارلمنیٹ میں کلیمین کے نمائندے نے کہا ہے کہ ہم قومی مفادات پر حملہ کرنے والوں کیخلاف ڈٹ کر کھڑے رہیں گے؛ چاہے وہ صدام ہو، ٹرمپ ہو یا نیتن یاہو۔

ان خیالات کا اظہار "سیامک مرہ صدق" نے ایرانی صوبے ہمدان میں واقع  یہودی برادری کے تاریخی زیارتی مقام "استر و مردخای" کے مقبرے کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں کلیمین برادری سے متعلق بہت سارے مقدس مقامات موجود ہیں اور ایرانی قوم ان مقامات کا ہمیشہ سے احترام کرتے ہیں اور سیکیورٹی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ان مقدس مقامات کے تحفظ کی بدستور کوشش کی ہے۔

انہوں نے استر و مردخای میں حالیہ حادثے واقعے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے کی بہت سی وجوہات جیسے متعدد عمارتوں کی موجودگی، ٹریفک، سگریٹ کا بٹ پھینکنے اور بجلی کی خرابی جیسی چھوٹی چھوٹی چیزیں ہوسکتی ہیں لیکن میرے لیئے حیرت کن بات یہ ہے کہ جرج پمپیئو اس چھوٹے سے حادثے پر کیسے پر رد عمل دے سکتے ہیں۔

مرہ صدق نے کہا کہ جس طرح دفاع مقدس کے دوران کلیمین برادری نے دیگر ایرانی قوموں کیساتھ کھڑے ہوکر مسلط کردہ جنگ میں حصہ لیا اب بھی اگر کوئی ہمارے قومی مفادات کیخلاف حملہ کرنے کا ارادہ کرے تو ہم یکجا ہو کر اس کیخلاف لڑیں گے چاہے وہ صدام ہو، ٹرمپ ہو یا نیتن یاہو۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران یوم نکبہ اور ہزاروں فلسطینی عوام کو اپنی ہی سرزمین سے بے دخل کرنے کی سالگرہ کے موقع پر ہمدان میں واقع استر و مردخای کے مقبرے کے قریب استر گلی کی آتش زدگی کی وجہ سے ایک بار پھر یہودی برادری کے تاریخی اور زیارتی مقام "استر و مردخای" کا چرچا ملکی اور غیر ملکی میڈیا میں پھیل گیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 5 =