23 مئی، 2020 5:24 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83798603
0 Persons
نائب ایرانی صدر کی عیدالفطر کی آمد پر مبارکباد

تہران، ارنا- سنیئر نائب ایرانی صدر نے اپنے اسلامی ممالک کے ہم منصبوں کے نام میں ایک پیغام میں عیدالفطر کی آمد پر ان کو مبارکباد دی۔

"اسحاق جہانگیری" نے اپنے پیغام میں اس امید کا اظہار کردیا ہے کہ عید الفطر کی برکت اور سائنسدانوں اور ماہرین کی دن رات  کی کوششوں سے جلد از جلد کوویڈ-19 کی وبا پر قابو پاسکیں گے اور پوری دنیا میں امن، سکون اور سلامتی کا قیام ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عیدالفطر ان مومنین کے اجر کا دن ہے جنہوں نے قرآن مجید کی آیات کی روشنی میں اور رمضان کے مقدس مہینے کی مخلصانہ دعاؤں سے نفس کیخلاف جدوجہد حاصل کی ہے اور اس پر قابو پانے سے اللہ رب العزت کی قربت حاصل کرتے ہیں۔

 جہانگیری نے اس امید کا اظہار کردیا کہ سب رمضان الکریم کی برکت سے نیک لوگوں کی راہ پر گامزن ہوسکیں گے۔

نائب ایرانی صدر نے اسلامی ممالک کی کامیابی کی دعا کرتے ہوئے اپنے ہم منصبوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کردیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 0 =