23 مئی، 2020 2:53 PM
Journalist ID: 2393
News Code: 83798383
0 Persons
ایران میں کرونا کا شکار104ہزار 72 افراد کا علاج

تہران، ارنا - ایرانی محکمہ صحت کے مطابق اب تک مجموعی طور پر 133521 افراد کوویڈ-19 کا شکار ہوچکے ہیں جن میں سے 104 ہزار و 72 افراد  صحت یاب ہوگئے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ایرانی محکمہ صحت کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ "کیانوش جہانپور" نے آج بروز ہفتہ کو ملک میں کرونا وائرس کی وجہ سے رونما ہونے والی صورتحال سے متعلق رپورٹ دیتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ روز سے اب تک کرونا وائرس سے متاثرہ 1869 نئے مصدقہ کیسز سامنے آئے ہیں۔

جہانپور کا کہنا ہے کہ اب تک مجموعی طور پر ملک کے اندر 133521 افراد کوویڈ- 19 سے مبتلا ہوچکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ افسوس کی بات ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، کرونا وائرس میں مبتلا 59 بیمار اپنے زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھ گئے اور اب کوویڈ- 19 کی مجموعی ہلاکتوں کی تعداد7359 افراد تک بڑھ گئی ہے۔

جہانپور نے کہا کہ خوش قسمتی سے اب تک کرونا وائرس سے متاثرہ 104ہزار و 72 افراد صحتیاب ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کوویڈ- 19 کا شکار 2633 افراد کی نازک صورتحال ہے اور وہ اب مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

انہوں نے ملک کے جنوبی صوبے خوزستان کی صورتحال کو غیر معمول قرار دیتے ہوئے کہا کہ خوش قسمتی سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، ملک کے 14 صوبوں میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی شرح اموات صفر تھی اور 6 صوبوں میں بھی صرف ایک کرونا وائرس کا بیمار جاں بحق ہوگیا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
7 + 7 =