ایرانی وزیر صحت کی عید الفطر کے موقع پر اسلامی ممالک کے ہم منصبوں کو مبارکباد

تہران، ارنا – ایرانی وزیر صحت نے اسلامی ممالک کے ہم منصوبوں کے نام اپنے ایک پیغام میں عید الفطر کی مناسبت سے مبارکباد پیش کی.

سعید نمکی نے اپنے ایک پیغام میں اسلامی ممالک کے وزرائے صحت کو عید الفطر کے آنے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے بتایا کہ

انہوں نے بتایا کہ عید الفطر خدا کی خوشنودی اور رضامندی کے لئے اپنی خواہشات کو ترک کرنے کی یاد دہانی کراتی ہے، اور یہ دن وفاداری، اتحاد، دوستی اور بھائی چارے کی تجدید ہے۔

نمکی نے کہا کہ ہم ایسے وقت میں عید الفطر کو منا رہے ہیں جو کرونا وائرس کی وباء نے ایک مشترکہ چیلنج پیدا کردیا ہے اور اب اسلامی ممالک کو اس بحران سے نکلنے کے لئے اس مشترکہ چیلنج کےسامنے مزید متحد ہونے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے امید ہے کہ اس عید کی برکت عالم اسلام کی صحت کے فروغ میں مزید تعاون کا باعث بنے گی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 4 =