نائب ایرانی صدر کا حالیہ طیارہ حادثے پر پاکستانی حکومت اور عوام کو تعزیتی پیغام

تہران، ارنا- سنئیر نائب ایرانی صدر نے پاکستانی وزیر اعظم کے نام میں ایک پیغام میں پاکستان میں حالیہ طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی حکومت اور عوام سے ہمدردی کا اظہار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق "اسحاق جہانگیری" نے "عمران خان" کے نام میں ایک پیغام میں کہا ہے کہ دوست اور برادر ملک پاکستان میں مسافربردار طیارہ گرجانے والے کا المناک حادثے کو سن کر ہمیں شدید دکھ ہوا۔  

انہوں نے اس حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اللہ رب العزت سے ان کو صبر و سکون عطا فرمانے کی دعا کی۔

انہوں نے پاکستانی حکومت اور عوام بالخصوص وزیر اعظم پاکستان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کردیا۔

اس سے پہلے بھی ایرانی صدر مملکت اور محکمہ خارجہ کے ترجمان نے الگ الگ پیغامات میں پاکستانی حکومت اور عوام سے گہرے ہمدردی کا اظہار کر لیا تھا۔

واضح رہے کہ آج بروز جمعہ کو پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے) کا لاہور سے  کراچی آنے والا طیارہ جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے قریب لینڈنگ سے چند سیکنڈ قبل حادثے کا شکار ہوا۔

فلائٹ پی کے 8303 میں مجموعی طور پر91 مسافر اور عملے کے 7 ارکان سوار تھے۔

پاکستان سول ایوی ایشن کا کہنا ہےکہ طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوئی تھی اور لینڈنگ سے پہلے اس کے پہیے نہیں کھل رہے تھے جس پر پرواز کو راؤنڈ اپ کا کہا گیا لیکن اس دوران جہاز آبادی پر گر گیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 0 =