صدر روحانی کا کراچی طیارہ حادثے پر پاکستانی وزیر اعظم کو تعزیتی پیغام

تہران، ارنا-  اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مملکت نے پاکستانی شہر کراچی میں گرنے والے طیارے حادثے جس کے نتیجے میں دسیوں افراد جاں بحق ہوگئے ہیں، پر پاکستانی وزیر اعظم کے نام میں ایک پیغام میں پاکستانی حکومت اور عوام بالخصوص حادثے کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اس سے پہلے ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان "سید عباس موسوی" نے بھی ایک پیغام میں طیارے حادثے میں جان بحق اور زخمی ہونے والوں کے اہل خانوں سے گہرے ہمدردی کا اظہار کر دیا تھا۔

 واضح رہے کہ آج بروز جمعہ کو پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے) کا لاہور سے  کراچی آنے والا طیارہ جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے قریب لینڈنگ سے چند سیکنڈ قبل حادثے کا شکار ہوا۔

 فلائٹ پی کے 8303 میں مجموعی طور پر91 مسافر اور عملے کے 7 ارکان سوار تھے۔

پاکستان سول ایوی ایشن کا کہنا ہےکہ طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوئی تھی اور لینڈنگ سے پہلے اس کے پہیے نہیں کھل رہے تھے جس پر پرواز کو راؤنڈ اپ کا کہا گیا لیکن اس دوران جہاز آبادی پر گر گیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 0 =