القدس الشریف کی آزادی مسلمانوں کے اتحاد سے حاصل ہوگی: واعظی

تہران، ارنا- ایران کے صدراتی چیف آف اسٹاف نے کہا ہے کہ القدس الشریف کی آزادی ایک ایسا ارمان ہے جو اللہ رب العزت کے فضل و کرم اور مسلمانوں کے اتحاد سے حاصل ہوگی۔

ان خیالات کا اظہار "محمود واعظی" نے آج بروز جمعہ کو اپنے انسٹاگرام اکاونٹ میں جاری کردہ ایک پوسٹ میں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی یوم القدس نہ صرف فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کا دن ہے بلکہ  وقار اور انسانیت کے دفاع اور جبر اور قبضے سے نفرت کا اعلان کرنے کا دن بھی ہے۔

واعظی نے کہا کہ یوم القدس انسانی حقوق کی منظم خلاف ورزی اور ریاستی دہشتگردی کی مذمت ہے؛ ہم اس دن کو منائیں گے اور فلسطینی مظلوم عوام سے خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مظلوموں کا دفاع کرنا اور ظلم و ستم کا مقابلہ کرنا اسلامی فکر و شناخت کا نچوڑ ہے اور انقلاب کی غیر متزلزل بنیادوں میں سے ایک ہے۔

واعظی نے کہا کہ ہم بانی اسلامی انقلاب حضرت امام خمینی (رہ) اور قائد اسلامی انقلاب حضرت امام خیمنی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنے اس مقصد پر ڈٹ کر کھڑے ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ  القدس الشریف کی آزادی ایک ایسا ارمان ہے جو اللہ رب العزت کے فضل و کرم اور مسلمانوں کے اتحاد سے حاصل ہوگی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
8 + 2 =