ایرانی طبی برادری کا اقوام متحده سے امریکی پابندیوں سے متعلق سنجیدہ اقدامات اٹھانے پر زور

تہران، ارنا- ایرانی میڈیکل ایسوسی ایشن کے سربراہ نے اقوام متحدہ کے سربراہ کے نام میں لکھے گئے خط میں امریکی غیر منصفانہ پابندیوں سے متعلق اس تنظیم کیجانب سے تیار کی گئی آن لائن درخواست پر خصوصی توجہ دینے کا مطالبہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق، "محمد رضا ظفرقندی" نے "انٹونیو گوٹرش" کے نام میں اپنے خط میں کہا گیا ہے کہ ایران جوہری معاہدے سے امریکی یکطرفہ علیحدگی اور ایران کیخلاف لگائی گئی پابندیوں نے ملک کے صحت کے نظام کو بالخصوص کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے دوران شدید خدشات کا شکار کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ طبی سہولیات اور خدمات کی رسائی تمام ممالک کا بنیادی حق ہے؛ لیکن اب امریکی پابندیاں ادویات اور طبی سہولیات کی راہ میں بہت بڑی رکاوٹیں حائل کرنے سمیت انسانی حقوق کے تمام قوانین اور اخلاقی اصولوں کی خلاف ورزی ہیں۔

 ظفرقندی نے کہا کہ ایرانی میڈیکل ایسوسی ایشن نے امریکی غیر منصفانہ پابندیوں سے متعلق اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کو مخاطب کرتے ہوئے ان کیلئے ایک آن لائن درخواست تیار کی ہے جس پر میڈیکل کمیونٹی کے 700 سے زیادہ افراد نے دستخط کیے۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی میڈیکل ایسوسی ایشن کے سربراہ کی حیثیت سے آپ سے اس آن لائن درخواست پر توجہ دینے کا مطالبہ کرتا ہوں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 16 =