22 مئی، 2020 3:50 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83797306
0 Persons

لیبلز

Dossier

پاکستان میں عالمی یوم القدس منایا گیا

اسلام آباد، ارنا- عالمی یوم القدس کے موقع پر پاکستان کے مختلف شہروں میں فلسطینی عوام کی حمایت اور ناجائز صہیونی ریاست کی مذمت کے سلسلے میں مختلف سمینار اور آن لائن اجلاسوں کا انعقاد کیا گیا جس میں سیاسی اور مذہبی شعبوں کے شخصیات نے حصہ لیا۔

اس حوالے سے شہر کراچی میں قائم ایرانی قونصول خانے کے زیر اہتمام میں "القدس دنیائے اسلام میں اتحاد کا محور" کے عنوان کے تحت ایک ورچوئل اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں سیاسی، معاشی اور مذہبی شعبوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

منعقدہ اس اجلاس میں کراچی میں تعینات ایرانی قونصلر "احمد محمدی" اور خانہ فرہنگ ایران کے ڈایریکٹر "بہرام کیان" نے خطاب کرتے ہوئے مسلمانوں کے مصائب بالخصوص فلسطین اور یمن کے عوام کے دکھ درد کے خاتمے کیلئے دنیائے اسلام میں اتحاد کے فروغ پر زو دیا۔

 اس کے علاوہ شہر لاہور میں "مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت" کے عنوان کے تحت ایک آن لائن سمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں مقررین نے بانی اسلامی انقلاب حضرت امام خمینی (رہ) سے خراج عقدیت پیش کرتے ہوئے ناجائز صہیونی ریاست کو مشرق وسطی کا سب سے بڑا خطرہ قرار دے دیا۔

اس کے علاوہ اسلامی وحدت کی تحریک اور سچ ٹی وی نیوز چینل کے زیر اہتمام میں بھی "فلسطین اور عالمی یوم القدس" کے عنوان کے تحت ایک سمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں دشمن عناصر بشمول ناجائز صہیونی ریاست کیخلاف مقابلہ کرنے کیلئے دنیائے اسلام کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے پر زور دیا گیا۔

پاکستانی شخصیات نے اس بات پر زور دیا کہ فلسطینی عوام کو نجات دلانے اور بیت المقدس کی آزادی صرف اسلامی ممالک کے حکمرانوں کی ذمہ داری نبھانے اور اختلافات سے بچنے سے ہی حاصل ہوگا۔

انہوں نے عالم اسلام سے مطالبہ کیا کہ وہ مظلوم مسلمانوں بالخصوص فلسطین اور کشمیر کیخلاف سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 3 =