ایران میں کرونا وائرس سے متاثرہ 102 ہزار 276 افراد صحت یاب

تہران، ارنا- ایرانی محکمہ صحت کے مطابق اب تک مجموعی طور پر 131 ہزار 652 افراد کوویڈ-19 کا شکار ہوچکے ہیں جن میں سے 102 ہزار 276 افراد  صحت یاب ہوگئے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ایرانی محکمہ صحت کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ "کیانوش جہانپور" نے آج بروز جمعہ کو ملک میں کرونا وائرس کی وجہ سے رونما ہونے والی صورتحال سے متعلق رپورٹ دیتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ روز سے اب تک یعنی22 مئی کو کرونا وائرس سے متاثرہ 2 ہزار 311 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

جہانپور کا کہنا ہے کہ اب تک مجموعی طور پر ملک کے اندر 131 ہزار 652 افراد کوویڈ- 19 سے متاثر ہوچکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ افسوس کی بات ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، کرونا وائرس میں مبتلا 51 بیمار اپنے زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھ گئے اور اب کوویڈ- 19 کی مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 7 ہزار 300 افراد تک بڑھ گئی ہے۔

جہانپور نے کہا کہ خوش قسمتی سے اب تک کرونا وائرس سے متاثرہ 102 ہزار 276 افراد صحتیاب ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کوویڈ- 19 کا شکار 2 ہزار 659 افراد کی نازک صورتحال ہے اور وہ اب مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

 جہانپور کا کہنا ہے کہ اب تک ملک میں 763 ہزار 913 کرونا وائرس ٹسٹ کیے جا چکے ہیں۔

انہوں نے ملک کے جنوبی صوبے خوزستان کی صورتحال کو غیر معمول قرار دیتے ہوئے کہا کہ خوش قسمتی سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، ملک کے 14 صوبوں میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی شرح اموات صفر تھی اور 6 صوبوں میں بھی صرف ایک کرونا وائرس کا بیمار جاں بحق ہوگیا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 0 =