عالمی یوم القدس؛ ایرانی سپریم لیڈر کے خطاب کا آغاز

تہران، ارنا- عالمی یوم القدس کی مناسبت سے قائد اسلامی انقلاب حضرت آیت اللہ خامنہ ای کے خطاب کا آج بروز جمعہ کو کچھ لمحات پہلے آغاز کیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق قائد اسلامی انقلاب کا خطاب اب بر راہ راست ٹی وی چینلز اور ریڈیو سے نشر ہو رہا ہے۔

 واضح رہے کہ اس سال کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے ایران کے کسی بھی کونے میں یوم القدس کی ریلیوں کا انعقاد نہیں کیا جائے گا اور عالمی یوم القدس کا محور قائد اسلامی انقلاب کا خطاب ہے۔

اس سال عالمی یوم القدس منانے کیلئے سائبر سپیس میں بڑے پیمانے پر سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

 یہ بات قابل ذکر کہ بانی اسلامی انقلاب حضرت امام خمینی (رہ) نے 41 سال پہلے رمضان المبارک کے آخری جمعے کو عالمی یوم قدس قرار دے دیا جس کا مقصد فلسطین کی مظلوم قوم کا دفاع اور صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت کرنا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
8 + 6 =