فلسطینی مسئلے کا واحد حل استصواب رائے ہے: ظریف

تہران، ارنا-  ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ عالمی یوم القدس فلسطینی عوام کے حقوق کی بحالی کا دن ہے اور ناجائز صہیونی ریاست اور یہودی بستیوں کا منصوبہ تباہ ہونے جار رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار "محمد جواد ظریف" نے آج بروز جمعہ کو عالمی یوم القدس کی مناسبت سے عربی زبان میں ایک ٹوئٹر پیغام میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ ناجائز صہیونی ریاست انسانی حقوق کیخلاف ورزی کرنے والی سب سے بڑی ریاست ہے اور علاقے کا وہ واحد فریق ہے جس کے پاس جوہری ہتھیار ہے۔

ظریف نے کہا کہ وہ بین الاقوامی سلامتی اور امن کیلئے ایک بہت بڑا خطرہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈیل آف سنچری کے سازش کارانہ منصوبے سے ظاہر ہوتی ہے کہ واشنگٹن جارحوں کے برابر شریک ہے جس پر کوئی اعتبار نہیں ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے فلسطینی مسئلے کے واحد حل کو استصواب رائے قرار دے دیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 3 =