القدس کی آزادی ایک آسمانی فریضہ اور تمام مسلمانوں کی ذمہ داری ہے

کابل، ارنا- افغانستان میں قائم القدس کی حمایت کونسل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بیت المقدس کی پہچان بحثیت فلسطین کی سرزمین کا ایک حصہ ہے جس کی آزادی ایک آسمانی فریضہ اور تمام مسلمانوں کی ذمہ داری ہے۔

اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جس طرح تل ابیب میں امریکی سیاسی مشن کا قیام ناجائز تھا اسی طرح بیت المقدس میں بھی اس کا انتقال بین الاقوامی معاہدوں اور قوانین کیخلاف ورزی ہے اور جائز بھی نہیں ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی عوام کے قتل عام کے ذمہ دار ناجائز صہیونی ریاست اور امریکی حکومت ہیں۔

افغانستان میں قائم القدس کی حمایت کونسل نے اس بیان میں امت مسلمہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطیطنی عوام کیساتھ کھڑے رہیں۔

اس کونسل  نے افغان حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطین میں کابل کے سیاسی مشن کے قیام کا بند و بست کرے۔

افغانستان میں قائم القدس کی حمایت کونسل نے ملک میں قیام امن کو لازمی قرار دیتے ہوئے جنگ کے تسلسل کو صہیونی ریاست کی عالمی سازش کے سلسلے میں قرار دے د یا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 10 =