پاکستانی عوام  مغربی کنارے کو صہیونی ریاست میں ضم کرنے کے منصوبے کا تسلیم نہیں کرتے ہیں

اسلام آباد، ارنا- پاکستان قومی یکجہتی کونسل جس میں  30 سیاسی اور مذہبی اتحاد شامل ہیں، نے صہیونی ریاست کیجانب سے مقبوضہ مغربی کنارے کو اس ریاست میں ضم کرنے کے منصوبے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی عوام فلسطینی سرزمینوں کی تقسیم کے ہر کسی منصوبے کی مخالفت کرتے ہوئے اس منصوبے کا نفاذ نہیں ہونے دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی قومی یکجہتی کونسل کے آن لائن اجلاس کا جمعرات کے روز عالمی یوم القدس کی آمد کی مناسب سے انعقاد کیا گیا جس میں کونسل کے سربراہ "ابولخیر زبیر"، سیکرٹری جنرل "لیاقت بلوچ" اور اعلی ممبران نے حصہ لیا تھا۔

منعقدہ اجلاس کے شرکا نے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے کو ناجائز صہیونی ریاست میں ضم کرنے کے منصوبے کو سختی سے مذمت کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام قابضوں کی سازشوں کی مخالفت کرتے ہوئے ان کے منصوبوں کے نفاذ کی اجازت نہیں دیں گے۔

پاکستان کے سیاسی اور مذہبی اتحاد کے سربراہوں نے فلسطینی عوام کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ حفظان صحت کے تدابیر پر عمل پیرا ہوتے ہوئے عالمی یوم القدس کو منائیں گے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ آج بروز 22 مئی کو مطابق رمضان المبارک کے آخری جمعہ، دنیا بھر میں فلسطینی عوام کی حمایت اور قابض صہیونی ریاست کے اقدمات کی مذمت میں عالمی یوم القدس منایا جائے گا-

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 7 =