یہ بات اسحاق جہانگیری نے آج بروز جمعرات عراقی وزیر اعظم 'مصطفی الکاظمی' کےساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے پڑوسی ممالک خصوصا عراق کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے اور مستحکم کرنے کے لئے اسلامی جمہوریہ کی اصولی پالیسی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام ممالک کے مفادات کے فریم ورک کے اندر ان تعلقات کی توسیع تعلقات کے استحکام اور توازن کا باعث ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم کورونا کے خلاف جنگ میں اپنے تجربات کو عراق میں شیئر کرنے پر تیار ہیں۔
اس موقع پر عراقی وزیر خارجہ نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ہمیشہ عراق کی آزادی، قومی خودمختاری علاقائی سالمیت اور عراق کے سیاسی استحکام کے لیے اپنے کردار کا ادا کرنے پر زور دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عراقی پارلیمنٹ نے خوش قسمتی سے غیر ملکی افواج کے انخلا کے فیصلے کو منظور کرلیا ہے۔
انہون نے عراق کے لیے ایران کے ساتھ باہمی تعلقات کی اہمیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال میں چیلنجوں پر قابو پانے کیلیے باہمی تعلقات کو پہلے سے کہین زیادہ فروغ دینے کی لازمی ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ