یوم القدس صیہونی قبضے کیخلاف دنیا کی مخالفت کی علامت ہے: امریکی پروفیسر

نیو یارک، ارنا - امریکی یونیورسٹی کیلیفورنیا کے پروفیسر نے کہا ہے کہ یوم القدس صیہونی حکومت کے قبضے اور اپارتھائیڈ کے خلاف ایک علامتی اور اہم پیغام ہے، جس ریاست کو امریکہ کی جانب سے مکمل حمایت حاصل ہے۔

.یہ بات کیلیفورنیا کی اسٹیٹ یونیورسٹی میں تاریخ کے پروفیسر 'ڈیوڈ یعقوبیان' نے جمعرات کے روز ارنا نیوز ایجنسی کے نمائندے کے ساتھ خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ یہ دن انصاف کے حصول کیلیے فلسطینی عوام سے یکجہتی کی علامت ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین کی آزادی کا مطلب صہیونی حکومت کے قبضے اور اپارتھائیڈ کا خاتمہ اور بحیرہ روم اور دریائے اردن کے درمیان واقع سرزمین میں تمام شہریوں کے مساوی حقوق کا حصول ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان شہریوں میں اسلامی، عیسائی، یہودی اور دروزی کے تمام شہری شامل ہوں گے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 7 =